Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دریائے سوات میں تیز رفتاری کے باعث کار گرگئی ، پانچ افراد ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بحرین سے کالام جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کار دریائے سوات میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد ڈوب گئے۔ دریا میں ڈوبنے والوں میں کار ڈرائیور،خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے ایک بچے کی لاش نکال لی ہےجبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔