لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم دی ووڈز کا دل کا دہلادینے والا نیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ہالی ووڈ ایکشن ،تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم دی ووڈز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔جسے انٹرنیٹ پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم کی کہانی میں ایڈونچر کے شوقین کالج کے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جو کیمپنگ کیلئے جنگل کا رخ کرتے ہیں۔ موج مستی میں مگن نوجوان بنا خوف کے طویل قامت درختوں کے جھنڈ میں مزے کررہے ہوتے ہیں۔
کہانی میں اس وقت ٹوئسٹ آتا ہے جب شیطانی قوتیں نوجوانوں کو تنگ کرنا شروع کردیتی ہیں۔
یہ نوجوان کیا شیطانی قوت کا شکار بن جائیں گے، اس کے لئے کرنا ہوگا سولہ ستمبر تک انتظار۔
https://youtu.be/sMEgSLetjHw