Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا گیلانی ہاؤس پہنچنے پر پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی اور اہلخانہ نے استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ نے علی حیدر گیلانی کو گلے لگایا اور اغوا کاروں کے چنگل سے نجات پر مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے یوسف گیلانی کو بھرپور سیکیورٹی کی فراہمی کا یقین دلایا۔ شہباز شریف نے گیلانی خاندان کو پھول بھی پیش کئے۔