ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے،عمران خان

شائع 16 مئ 2016 05:48am

مانچسٹر:عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج وطن پہنچ رہے ہیں۔

عمران خان کے مطابق پاکستان میں بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے 'ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے'، پاکستان کیسا چاہیے؟آنے والے دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے اورمیرا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان  میں کرپشن کا ناسور ترقی کرنے نہیں دیتا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی بنیاد عدل و انصاف پر قائم ہے۔

Read Comments