لاہور:جناح اسپتال کے ملازم نے خودکشی کرلی

شائع 16 مئ 2016 08:18am

لاہور:لاہور میں جناح اسپتال  کے ملازم نے مالی حالات سے تنگ آکر تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

زرائع کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب جناح ہسپتال لاہور کے ملازم نے تیسری منزل سے  چھلانگ لگا دی،35 سالہ شہباز کینسر وارڈ میں 10 سال سے کام کررہا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق وارڈ بوائے نے دوروز قبل بھی خود کشی کی کوشش کی لیکن ملازمین نے اسے روک دیا،شہباز کے دوبچے ہیں  اور وہ بیدیاں روڈ کا رہائشی تھا جبکہ  لاہور میں ڈاکٹرز ہاسٹل میں والد کے ہمراہ  رہتا تھا۔

Read Comments