اورنج لائن ٹرین منصوبہ: شہریوں کیلئے زحمت

اپ ڈیٹ 16 مئ 2016 09:20am

لاہور:لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کیلئے زحمت بنا ہوا ہے۔

ٹریک کے راستے میں موجود درخت اور گرین بیلٹس اس منصوبے کی نظر ہونے سے ماحولیات کے قوانین کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

پنجاب حکومت کے دعوؤں کے مطابق بہترین سفری سہولیات  فراہم کرنے کیلئے بنائے جانے والے اورنج لائن منصوبہ کیلئے عوام بھاری قیمت چکا رہے ہیں ۔

جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی گرین بیلٹس اس منصوبے کی نظر ہو چکی ہیں تو وہیں ٹریک کے اطراف میں لگے درخت بھی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

اورنج لائن منصوبہ عوام کیلئے کتنا فائدہ مند ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،لیکن ناقص حکمت عملی نے شہر کی آب وہوا کو ضرور آلودہ کر دیا ہے۔

Read Comments