شائع 16 مئ 2016 10:09am

گوگل آپ کے لئے خفیہ طور پر یہ سب کر رہا ہے  

گوگل دنیا میں سب سے ذیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے لیکن یہ صرف ایک سرچ انجن ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ٹیکنولوجی فرم بھی ہے جو وقت کے ساتھ انٹرٹینمینٹ اور فن سے بھر پور فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہے کہ یہ بہت ذیادہ استعمال ہوتاہے بعض دفعہ تو ہم صرف گوگل کو اس لئے چلاتے ہیں کہ نیٹ چل رہا ہے کہ نہیں اور بعض لوگ گیم کی چھپی ہوئی ٹرک جاننے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔   

گوگل فن کے ساتھ کچھ ایسے منفرد کام بھی کرتا ہے جس کے بارے میں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہم یہاں گوگل کی دس چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جوتعلیم کے ساتھ تفریحی بھی ہوتی ہیں۔

 “Do a ballrel roll” or “Z or R twice”

اگرآپ گوگل پر اوپر دی گئی لائن لکھتےہیں تو آپ کو بہت ہی جادوئی چیز دیکھنے کو ملے گی یعنی آپ کی اسکرین یا پیج گھومنے لگ جائے گا۔

“tilt” or “askew

اگرآپ یہ سرچ بار میںلکھیں گے توگوگل پیج دائیں جانب جھک جائے گا۔

“zerg rush”

فن کے ساتھ ٹائم پاس کے لئے یہ لکھ کر سرچ کریں ایک فنی گیم آپ کے سامنے آئے گا جس میں آپ کو صفر پرکلک کرنا ہوگا ۔

“tip calculater”

کبھی آپ کو کیلکیولیٹر کی ضرورت محسوس ہو تو یہ لکھ کر سرچ کریں۔

“build with chrome”

صرف یہ لکھ کرسرچ کریں اور لیگو کے ذریعے دنیا کے گرد چیزیں بنائے ۔

Maths can becme easy

|آپ گوگل کو میتھس کے سوال حل کرنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں اس کے لئےلکھیں ۔
“Graph for Sin(x)+Cos(x)

Voice Command Google

گوگل سرچ میں بنے مائیکروفون پر کلک کریں اور جو آپ کو سرچ کرنا ہے اسے بلندآواز میں کہیں گوگل اسے سرچ کردےگا۔

Convert Currency

صرف آپ کرنسی کا نام اور اماؤنٹ سرچ بارمیںلکھ کرفوری تبدیل کرسکتے ہیں۔

“the answer to life, the universe and everything”

اگرآپ مذکورہ بالاعبارت سرچ بارمیں لکھے گے تو آپ کی حیرت کی انتہاء نہیں رہے گی کیوں کہ آپ کی سکرین پر کیلکیولیٹر نظر آئے گا۔

“Atari Breakout”

گوگل امیجیزپرجا کریہ لکھیں اور گیم کھیلیں اور انجوئے کریں۔

Read Comments