بلوچستان:اشرف مگسی کیخلاف فرد جرم 30 مئی کو عائد کی جائے گی

شائع 16 مئ 2016 10:08am

کوئٹہ:بلوچستان پبلک سروس کمیشن کےسابق چیئرمین اشرف مگسی کیخلاف فرد جرم30 مئی کو عائد کی جائے گی۔

اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزام میں گرفتار بلوچستان پبلک سروس کمیشن کےسابق چیئرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت  کےجج عبدالمجیدخان ناصر کے روبرو پیش کیاگیا۔

دوران سماعت  مقدمے کی دستاویزات اشرف مگسی کے وکیل کے حوالے کردی گئیں گی، عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

ملزم اشرف مگسی پر عزیزوں کی جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں سمیت متعدد افراد کو کروڑوں روپےرشوت لےکرغیرقانونی طور پر بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔

Read Comments