اٹک:پولیس کا سرچ آپریشن،284 ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 16 مئ 2016 10:28am

اٹک: پولیس اور حساس اداروں کا ضلع بھرمیں سرچ آپریشن ،284 ملزمان گرفتار ہوگئے۔

اٹک میں سرچ آپریشن میں 56 خطرناک اشتہاری ملزمان پکڑے گئے ،جو قتل ، ڈکیتی،دہشتگردی ایکٹ اوراغواء برائے تاوان میں مطلوب تھے۔

 ملزمان سے 47 پسٹل ، 8 کلاشنکوف،18 رائفل،خنجراورہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

 ڈی پی او اٹک کے مطابق 64 جواریوں سے 8 لاکھ 52ہزار  کی رقم اور80 منشیات فروشوں سے بڑی مقدار  میں شراب اورہیروئن برآمد ہوئی۔

Read Comments