شائع 16 مئ 2016 01:34pm

ابرارالحق کی نئی البم 'ایتھے رکھ' نے دھوم مچا دی

نو سال بعد آنی والی ابرارالحق کی پہلی البم نے ریلیز کے پہلے ہی دس دنوں میں 'تازی میوزک ایپ' پر دس لاکھ اسٹریمز حاصل کر لی۔ ابرار نے اپنے اس البم کی لانچنگ بحریہ ٹاؤن لاہور میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں کی جس میں پانچ ہزار لوگ شریک ہوئے۔

ابرار کی یہ البم ایک ہی وقت میں آئی-ٹیونزاور سپوٹیفائی سمیت دنیا بھر کے کئی میوزک پلیٹفارمز پر لانچ کی گئی۔ 'تازی' پاکستان کا اپنا پلیٹفارم ہے جس نے ابرار کی البم 'ایتھے رکھ' کی سب سے ذیادہ ہٹس اور ڈاؤنلوڈز حاصل کئے۔

ابرار کی نئی البم کی کامیابی پر تازی کے بانی ہارون کا کہنا تھا کہ میں تازی پر ابرار کی البم کی کامیابی دیکھ رہا ہوں جو کہ پاکستان میں موسیقی کے بدلاؤ کی شروعات ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ موسیقی کی دنیا میں تبدیلی لانے کیلئے ہمیں کچھ ہٹ کر سوچنا ہوگا۔ جبکہ ابرار کی البم کے لانچ سے ہم ایک ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ میں داخل ہو چکے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی پبلیسٹی پر بہت اثر پڑا ہے۔

Read Comments