Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی وضاحت نے ستر سوالات پیدا کردیئے ہیں ۔قومی اسمبلی سے خطاب کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمارے سات سوالوں کا جواب نہیں دیا ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کل پانامالیکس سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی وضاحت نے سات سوالوں سے انکو ستر سوال کردیئے ہیں ۔