Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے امید ہے موذی مرض رواں سال ملک سے ختم ہو جائے گا۔
انسداد پولیو کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ہنگامی اقدامات کے ثمرات ملنے لگے۔ مرض کے خلاف رواں سال کی آخری مہم شروع کر دی گئی۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڈ نے کہا ہے عالمی ادارہ صحت کو توقع ہے آئندہ چند ماہ میں پاکستان سے پولیو ختم ہو جائے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کا سہرا سیکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کے سر ہے۔