Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان :ملتان میں زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، نو سالہ بچے کو حوس کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔
ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں درندہ صفت انسان نے اپنے رشتہ دار نو سالہ عامر کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا،پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا،نوسالہ عامر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔
واقعے کے بعد تھانہ ممتازآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے وحیدآباد کے علاقے سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔