لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

اپ ڈیٹ 17 مئ 2016 05:48am

مغلپورہ:سی ٹی ڈی لاہور نے مغلپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے علاقے مغلپورہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

مظفر علی خان، اسد آفتاب اور ملک خضر حیات نامی دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو لاہور کے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور تین الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments