Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ڈیرہ اسماعیل خان :وزیراعظم نوازشریف آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسے سے وفاقی وزیراکرم خان دررانی اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔
جلسے میں ویراعظم اقتصادی راہداری کا سنگ بنیاد اور ڈیرہ اسماعیل کی تعمیر و ترقی کے بڑے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ڈی آئی خان میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے صوبے کے دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔
جبکہ وزیراعظم کے استقبال کے لئے شہر اور مضافاتی علاقوں میں بڑے بڑے سائن بورڈز اور بینر آویزاں کئے گئے ہیں ۔