بولی وڈ کی کس اداکارہ کو ملا 8000 گلابوں کا تحفہ؟
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اور معروف اداکاراؤں کو ان کے مداحوں کی جانب سے اکثر ایسے عجیب عجیب تحفے ملتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ان تحفوں کے بارے میں مداحوں کا کہنا ہے کہ عجیب اور منفرد تحفے بھیج کر ہم اپنے پسندیدہ فنکار کو یہ بتا نا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے سب سے بڑے فین ہیں اور انہیں بے انتہا پسند کرتے ہیں ۔ حال ہی میں بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ 'سونل چوہان' کو بھی ایک مداح کی جانب سے 8000 پھولوں کا تحفہ ملا۔ یہ تحفہ انہیں کس نے بھیجا یہ تو پتہ نہیں چل سکا لیکن سونل نے ان پھولوں کے ساتھ تصویر انسٹا گرام پر شئیر کر کے اپنے پاگل مداح کیلئے ایک پیغام لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'مجھے نہیں پتہ تم کون ہو؟لیکن تمہارا شکریہ اداکرنے کا میرے پاس کوئی ا ور طریقہ نہیں تھا'۔ بشکریہ:مس مالنی ڈاٹ کام 8k roses n I still don't know who you are !!! This is the only way I could thank you !!! #thankyou A photo posted by Sonal Chauhan (@sonalchauhan) on