Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور :پشاور سمیت صوبے کے25اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
صوبے کے 25 اضلاع میں چلائی جانے والی اس مہم میں 56 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے۔
مہم کے دوران افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
Click to see more
اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے ۔
پولیو رضا کا ر ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے صوبے بھر میں 32 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔
قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں بھی انسداد پولیو مہم کا پانچواں مرحلہ جاری ہے ۔
مہم کے لئے3 ہزار 78پولیورضا کار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز اور لیویز اہلکارمامور ہیں۔