متحدہ اپوزیشن کے13صفحات پر مشتمل 70 سوالات تیار

شائع 17 مئ 2016 08:48am

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد 13 صفحات پر مشتمل 70 سوالات تیار کر لئے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کی قومی اسمبلی میں پاناما لیکس پر وضاحت کے بعد متحدہ اپوزیشن کے سوالات 7 سے 70 ہو گئے۔

سوال نامے میں وزیراعظم کے کزن اوربزنس پارٹنرخالد سراج کے بیرون ملک اثاثوں،ملک سے باہربھیجی گئی رقوم ، بیرون ملک سے لائی گئی رقوم کے بارے میں سوالات کئےگئے ہیں۔

وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ 1988 سے 1991تک شریف خاندان نے 14کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ کی اور اس عرصے میں887 روپے انکم ٹیکس دیا گیا ۔

سوال کیا گیا کہ عوامی عہدے پر رہتے ہوئے نوازشریف کے اہلخانہ نے لندن میں اربوں کی جائیداد خریدی اور کیا رمضان شوگرمل کیلئے فیصل بینک سے30 ملین ڈالرکا قرض لیا گیا۔

 لندن فلیٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ 1993 میں خریدے گئے فلیٹ کے وقت حسن نوازکی عمر17 سال تھی۔

 کیا حسین نوازنے 2004 میں فلیٹ خریدا اور کیا انیس سو پچانوے اور چھیانوے میں تین اپارٹمنٹس خریدے گئے؟۔

Read Comments