شائع 17 مئ 2016 09:57am

انجلینا جولی کی ٹرمپ پر شدید تنقید

لندن: ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی مشیر انجلینا جولی بھی ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیانات پر خاموش نہیں رہ سکیں اور اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئےڈونلڈٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انجلینا جولی نے لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں موجودہ مہاجرین بحران کو سیاسی خطرہ تصور نہیں کرنا چاہیئے، بلکہ اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین افراد کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے  اور اگر ہم یہ ذمہ داری نہیں نبھائیں گے تو اس سے افراتفری بھی پھیل سکتی ہے۔

اس موقع پر انجلینا جولی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کی تجویز دی ہے اور اس کے علاوہ بھی ٹرمپ کئی مسلم مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں۔

  تقریب میں ایک سوال کے جوب میں انجلینا جولی نے  کہا کہ' ایک ممکنہ امریکی صدر کا ایسا کہنا انتہائی افسوس ناک ہے'۔

Read Comments