شائع 17 مئ 2016 10:12am

فواد نے چھین لی سیف سے ان  کی' قیمتی' چیز

ممبئی:بولی وڈ پر ان اداکاروں کا قبضہ ہے جن کی عمر 50 سال یااس سے زائد ہے ،سیف علی خان کا نام بھی ان اداکاروں میں شامل ہے جو سال میں صرف ایک یا دو فلمیں کرتے ہیں لیکن ان کی فلمیں بزنس کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سیف علی خان اس سال فلم' رنگون' میں نظر آئیں گے۔

رنگون کے علاوہ بھی انہوں نے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'جگل بندی'سائن کی تھی۔

تاہم ذرائع کے مطابق اب سیف کو اس فلم سے نکال کر  پاکستانی اداکار فودا خان کو لئے جانے کا امکان ہے۔

فلم کی کہانی ایک میوزک ٹیچر اور اسٹوڈنٹ کے گرد گھومتی ہے جن میں بہت گہری دوستی ہوجاتی ہے۔

سیف کی جگہ فواد کو فلم میں لئے جانے کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ فواد اصل زندگی میں ایک بہترین میوز یشن ہیں لہٰذا ان سے بہتر یہ کردار کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔

Read Comments