شائع 17 مئ 2016 02:15pm

جیا خان موت کیس ،قاتل کون ،فیصلہ جلد کرنے کے احکامات

فلم نشھبد اور امیتابھ کے مقابل اپنے رومانوی کردار سے مقبول ہونے والی اداکاری جیاخان کا کیس تاحال حل طلب ہے اوربھارتی اداکار جیا خان کو قتل کیا گیا ہے یا یہ ہے خودکشی تاحال معمے کا پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ کیس ابھی بھی بمبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔تاہم اب بمبئی ہائی کورٹ کو کیس کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔

جیا خان نے والدہ نے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی تھی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بمبئی ہائی کورٹ متعلقہ کیس نامناسب انداز میں آگے بڑھارہی ہے اور کیس کے دوران پبلک پراسکیوٹر بھی زیادہ تر غیر حاضر ہوتے ہیں ۔درخواست میں جیا خان کی والد ہ نے کیس کی خصوصی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

اس سے قبل بمبئی ہائی کورٹ نے یہ کیس سی بی آئی کو تحقیقات کیلئے سونپا تھا۔تحقیقات میں سی بی آئی نے جیا خان کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا لیکن جیا خان کی والدہ نے کورٹ میں سی بی آئی کیخلاف بھی موت کو قتل کے بجائے خودکشی قرار دینے پر درخواست دائر کردی تھی ۔

دوہزار تیرہ میں سورج پنجولی کو جیا خان کی موت کے بعد تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعدازاں انکو کیس سے بری کردیا گیا تھا ،جیاخان نے تین جون دوہزار تیرہ کو گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی تھی ،ذرائع و ابلا غ میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ جیا خان بالی وڈ میں اپنے عدم پذیرائی کے باعث کافی مایوسی کا شکار تھیں اور یہ خودکشی بھی اسہی کا نتیجہ ہے ۔

Read Comments