شائع 17 مئ 2016 02:35pm

سڑکوں پر بھیک مانگتی اور چوری کرتی لڑکی اداکارہ نکلی

ممبئی:ممبئی پولیس نے سڑکوں پر بھیک مانگتے اور چوری کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت پچیس سالہ متالی شرما کے نام سے ہوئی۔ متالی فلم اور ماڈلنگ کے شعبوں میں کام کر چکی ہیں لیکن کیریئر داؤ پر لگنے کے بعد نیم پاگل ہو گئیں۔

ایمریٹس24/7 کے مطابق متالی کے والدین نے ان کے اداکاری کے خواب کی وجہ سے ان سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ کیریئر ختم ہونے کے بعد متالی نے چوریاں شروع کر دیں۔دہلی کی رہائشی متالی کو پولیس نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب کار کا شیشہ توڑنے کی کوشش کے دوران حراست میں  لیا جس کے بعد متالی نے خواتین اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی بھی لیکن بالآخر گرفتار ہو گئیں۔

دوران تفتیش متالی نے بتایا کہ وہ ایک علاقائی فلم اور کئی ماڈلنگ پروگرامز میں کام کر چکی ہیں لیکن کیریئر کے خاتمے کے باعث مایوسی کا شکار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متالی کئی دنوں سے بھوکی تھیں اور گزشتہ دو دنوں سے ممبئی کی گلیوں میں گھوم رہی تھیں۔ متالی شرما کو پاگل خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments