پیرس :پیرس میں انہترواں کانز فلم فیسٹیول پوری آپ و تاب کیساتھ جاری ہے،جہاں فلموں کی نمائش اور نامور اداکاروں کی آمد نے فیسٹیول کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔
خوشبووٴں کے شہر پیرس میں انہترویں کانز فلم فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہیں،میلے میں فنکاروں کی آمد کیساتھ ساتھ فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کانز میلے میں امریکا کے مایہ ناز ڈائریکٹر جم جارموش کی ڈاکیومنٹری فلم ڈینجر گمی اور فلم پیٹرسن کا پریمئیر ہوا،فلم کی کہانی ایک بس ڈرائیور کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔
فلم پیٹرسن فیسٹیول میں پام ڈی اور ایوارڈ کی دوڑ میں شامل اہم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔
ڈائریکٹر جم جرموش کو ہالی وڈ انڈسٹری کا گرو مانا جاتا ہے،وہ اس سے قبل بھی کانز فیسٹیول میں بہترین فیچرفلم ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔کانز فلم فیسٹیول بائیس مئی تک جاری رہے گا،تقریب کے اختتام میں بہترین فلم کو پام ڈی اور ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔