لاہورہائیکورٹ:پاناما لیکس،چیئرمین نیب سے جواب طلب

شائع 18 مئ 2016 06:18am

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست میں چیئرمین نیب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی جس سے چیف جسٹس نے معذرت کرلی ہے۔

پاکستان میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے،مگر بڑے نام آنے کے باعث یہ ادارہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہا،عدالت نیب کو پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد چئیرمین نیب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Read Comments