شائع 18 مئ 2016 11:44am

سلمان کو لو لیا  وینچرکیوں پسند آئیں؟وجہ سامنے آگئی

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے دل پر قبضہ جمانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں  ،لیکن لولیا نے یہ مشکل کام کر دکھا یا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان نے اپنے اور لو لیا کے رشتے کا اعتراف باقائدہ طور پر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رواں برس کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سلمان خان کو لولیا میں ایسی کیا بات نظر آئی  کہ انہوں نے لاکھوں لڑکیوں کے دل توڑ کر انہیں پسند کرلیا آج ہم آپ کو لو لیا کی ان خوبیوں سے واقف کروائیں گے۔

٭لولیا بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی باقی اداکاراؤں کی طرح نہیں ہیں ،انہوں نے  سلمان سے دوستی فلموں کی خاطر نہیں کی تھی،بلکہ ان کا کہنا ہے کہ "سلمان سے ملنے کا  مقصد محبت کے سواء کچھ نہیں"۔

٭دونوں  محبت کے معاملے میں تجربے کار ہیں ،سلمان کیلئے یہ پہلا تجربہ نہیں ہے جبکہ لولیا ایک بار پہلے بھی موسیقار 'میرئیس موگا' سے شادی کر چکی ہیں۔

٭دونوں کے شوق بالکل ایک جیسے ہیں ،مثلاً سلمان کو فارمنگ اور رائیڈنگ کا شوق ہے جبکہ لولیا بھی  ان تمام چیزوں کا شوق رکھتی ہیں۔

٭سب سے اہم بات لو لیا سلمان کی والدہ کا دل جیت چکی ہیں۔

Read Comments