شائع 18 مئ 2016 01:56pm

اداکار رونت رائے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی:بولی وڈ اداکار رونت رائے ہریتک روشن کی فلم 'قابل' کی شوٹ کے دوران خود کو زخمی کر بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق شوٹنگ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شیشے کے نو ٹکڑے ان کے ہاتھ میں گھس گئے۔ لیکن انہوں نے اس حادثے سے شوٹنگ کو متاثر نہیں ہونے دیا۔

رونت نے اپنی ہاتھ کی سرجری میں چوبیس گھنٹے تک تاخیر کی۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ دوسروں پر اثر انداز ہو۔ بالآخر اپنے حصے کی شوٹ مکمل کر کے سرجری کروائی۔

سرجری کے بعد رونت رائے نے جو  پہلا کام اپنے زخمی ہاتھ سے کیا وہ تھا اپنے اس ایڈونچر کے بارے میں ٹویٹ۔

فلم کے ہدایتکار سنجے گپتا نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا

فلم میں 'یامی گوتم'لیڈنگ لیڈی کا کردار ادا کریں گی۔ پروڈیوسر راکیش روشن کی فلم کی شوٹنگ تین ہفتوں میں مکمل کر لی جائے گی جبکہ جنوری 2017 میں فلم کی نمائش متوقع ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments