شائع 18 مئ 2016 03:08pm

فواد خان،دبنگ خا ن کیساتھ کاسٹ

فائل فوٹو

ممبئی :پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان بولی وڈ میں دبنگ خان کے ساتھ فلم جگل بندی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستانی اداکار فواد خان اپنی شاندار اداکاری کے باعث بولی وڈ میں اہم مقام رکھتے ہیں اور خوب داد بھی حاصل کر رہے ہیں۔ فواد کا شمار بولی وڈ میں تیزی سے ترقی کرنے والے اداکاروں میں ہونے لگا ہے۔

فواد خان ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اب سلمان خان کے ساتھ فلم جگل بندی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے،فواد خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور موسیقار کیا تھا اور اب وہ فلم جگل بندی میں بھی لندن کے ایک موسیقار کے روپ میں نظر آئیں گے۔

سمیر شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جگل بندی میں انیل کپور، فواد کے میوزک ٹیچر کا کردار ادا کریں گے، دونوں کی موسیقی سے دلچسپی اور بہترین دوستی کی داستان فلم میں دیکھنے کو ملی گی۔

فواد خان ان دنوں اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم مولا جٹ اور ایم ایس دھونی ان ٹولڈ اسٹوری میں بھی سائن کر لیئے گئے ہیں۔دبنگ خان اور پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی جگل بندی سے شائقین کو ایک بہترین فلم دیکھنے کو ملے گی۔

https://youtu.be/VoIHvEboZqA

Read Comments