Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر استعفی دے دینا چاہیئے ۔
مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا انہیں استعفا دے دینا چاہیے، انھوں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ مولانا ڈیزل کا نعرہ ہے، رقم بڑھاوٴ نوازشریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور سڑکیں بناکر پاناما تحقیقات سے بچ جائیں گے، لیکن میاں صاحب نہیں بچ سکتے ۔
کپتان نے مزیدکہا کہ مولانا ڈیزل نے میاں صاحب کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔اس موقعے پر انہوں نے منچلوں کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ فیصل آباد جلسے میں کسی نے خواتین سے بدتمیزی کی تو پھینٹی لگے گی۔تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بار پھر بدنظمی دیکھنے میں آئی، کارکنوں نے میڈیا سے تلخ کلامی کی اور آپس میں بھی لڑ پڑے۔