ممبئی:بولی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم کسی تعارف کے محتاج نہیں،وہ جتنے اچھے انسان ہیں اس سے کہیں زیادہ دوسرے انسانوں کیلئے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے ایک ایسا کام کیا جسے سوچ کر حیرانی ہوتی ہے۔'دی ہندو' کے مطابق سونو نے بھکاری کا بھیس بدل کر ممبئی کی سڑکوں پر سماں باندھ دیا۔
انہوں نے شاہ رخ خان پر فلمایا گیا مشہور گانا 'ہر گھڑی بدل رہی ہے روپ زندگی' اپنی سریلی آواز میں گا کر لوگوں کو حیران کردیا ،تاہم مزے کی بات تو یہ ہے کہ کوئی بھی انہیں پہچان نہیں پایا۔
بعد ازاں اپنا میک اپ ہٹاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح عام لوگوں کے درمیان اپنے فن کا مظاہرہ کرنا بیحد اچھا لگا ۔
ایک لڑکے نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ آپ نے ناشتہ کیا؟اور بناء کسی کو دکھائے میرے ہاتھ پر 12 روپے رکھ دئے،مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے وہ 12 روپے فریم کرواکر اپنے پاس محفوظ کرلئے۔
اپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں یقیناً آپ کو بہت اچھا لگے گا۔