شائع 19 مئ 2016 06:31am

کاجول' سیاست' میں دلچسپی لینے لگیں

نئی دہلی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول ان دنوں بھارتی ریاست دہلی میں موجود ہیں تاہم ان کا دہلی آنے کا مقصد فلمی نہیں' سیاسی' ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کاجول کو عارضی طور پر 'پرسار بھارتی بورڈ' کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

 اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ کاجول بھارتی حکومت کی قائم کردہ 'سواچ بھارت ابھیان 'مہم میں  بھرپور حصہ لے رہی ہیں ،اسی مہم  پر  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سےبات چیت کرنے کیلئے کاجول پرسار بھارتی بورڈ کے چیئرمین 'سوریا پرکاش' کے ساتھ  دہلی آئی ہیں۔

واضح رہے کہ مودی نے اپنی حکومت کی ابتداء میں (سواچ بھارت ابھیان )پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا ،جس میں عام لوگوں کے ساتھ فلمی ستاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا  تھا۔

Read Comments