ملتان:سی ٹی ڈی کی کارروائی،8’دہشت گرد‘ہلاک،6فرار

شائع 19 مئ 2016 07:04am

ملتان میں پولیس کے محکمہ (سی ٹی ڈی )نے ایک کارروائی کے دوران 8’دہشت گردوں‘کوہلاک کردیا جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملتان ہیڈمحمد والا کے قریب سی ٹی ڈی نے جمعرات کے روز ایک کارروائی کے دوران ’دہشت گردوں‘کے قبضے سے کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈ،خود کش جیکٹس اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔

 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے مارے جانےو الے ’دہشت گردوں‘ میں طیب عرف عبدالمتین،منیب رزاق عرف عبدالرحمن ، ذیشان عرف ابودوجانہ ،منیب رزاق عرف عبدالرحمن، ذیشان اورابودوجانہ ودیگر شامل ہیں۔

 پریڈلائن راولپنڈی میں حملے کاماسٹرمائنڈ طیب عرف عبدالمتین، القائدہ پاکستان کا بانی تھا اور القائدہ کی سپریم پارٹی کا ممبرہونے کے ساتھ ساتھ  القائدہ کے لئے فنانس اور لاجسٹکس معاملات دیکھتا تھا۔

Read Comments