ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم 'سلطان' کی شوٹنگ ختم ہونے کی تیاریوں کے سلسلے میں بیحد مصروف ہیں ۔
تاہم انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،لیکن مزے کی بات تو یہ ہے کہ ڈاکٹر نے انہیں زیادہ تھکن کے باعث نہیں بلکہ ان کے بالوں کی وجہ سے آرام کرنے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلطان کی شوٹنگ کے دوران سخت گرمی کی وجہ سے سلمان خان کے مصنوعی بال(ہئیر ٹرانسپلانٹ) کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسپوٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق سلمان اپنے' پنویل فارم ہاؤس' میں منتقل ہو گئے ہیں تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ سلمان کے ساتھ فلم سلطان میں اداکارہ انوشکا شرما بھی اپنے جلوے دکھا رہی ہیں۔