سندھ بھر میں آج سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

شائع 19 مئ 2016 09:15am

کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں اچانک آج سے گرمیوں کا چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے سندھ سمیت کراچی میں اسکول 19 مئی سے 24 جولائی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق، سندھ بھر میں شدید گرمی ہورہی ہے۔ شدید گرمی کے باعث صوبے بھرمیں قبل ازوقت تعطیلات کی جارہی ہیں۔

سیکریٹری تعلیم نے آج نیوز کو بتایا کہ فیصلہ وزیر تعلیم کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

 پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق، سیکریٹری تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ درست ہے۔

گرمی کے بعد شدید لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ گرمی کی تعطیلات کی پیشگی اطلاع دی جاتی تو زیادہ مناسب ہوتا۔

Read Comments