Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹیڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی مزید5 مقدمات میں ضمانت منظور کرکے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹیڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا نئے چالان آنے پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے، ان مقدمات میں بھی وہی الزامات ہیں کوئی نیا الزام نہیں، کچھ دستاویزات نہیں ملی، ابھی فردجرم عائد نہ کریں۔
عدالت نے سماعت 23 جون تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پرفردجرم عائد ہوگی۔