شائع 19 مئ 2016 11:54am

کپل شرما  نے سلمان خان کو دے دی مات

ممبئی:کپل شرما نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ  بھاررتی ٹی وی پر ان سے بہتر اداکاری اور کامیڈی  کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  "اورمیکس میڈیا" کی جانب سے بھارتی ٹی وی کی سب سے مشہور  شخصیت کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا  ،جس میں کپل کو اپریل 2016 کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت  قرار دیا گیا۔

اس سروے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس ریس میں بولی وڈ کے دبنگ خان بھی شامل تھے  کپل نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ خطاب اپنے نام کرلیا۔

کپل کے حال ہی میں شروع ہونے والے نئے "دی کپل شرما شو" کے باعث ان کی مقبولیت کا گراف ایک بار بلندی پر پہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ کپل پورے بھارت کے سب سے  مشہور مزاحیہ اداکار ہیں  جنہیں لوگوں سے بے انتہا پیار ملتا ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بھارتی ٹی وی پر بگ باس کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے سلمان خان اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ رئیلٹی شو "روڈ سائیڈ رومیو " سے اپنی پہچان بنانے والے اداکار رن وجے نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Read Comments