سڑکیں بنانا کوئی جرم نہیں بلکہ یہ ترقی کا ذریعہ ہیں،وزیر اعظم

شائع 19 مئ 2016 06:29pm

گلگت بلتستان:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں ان پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ صرف سڑکیں بناتے ہیں، سڑکیں بنانا کوئی جرم نہیں بلکہ یہ ترقی کا ذریعہ ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کا مختصر دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور گلگت بلتستان کونسل کے چھ ارکان سے حلف بھی لیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے  سیاسی مخالفین پرتنقید کی۔وزیراعظم نے ایک بار پھر 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اور فائبر آپکٹس کے منصوبے کو ملک کی مواصلاتی ترقی کے سفر میں سنگ میل قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا عالمی جنگ اب معاشی میدان میں جاری ہے۔ جس کا ہتھیار علم ہے۔ سی پیک منصوبے کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔

Read Comments