Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:بجٹ سے پہلے ہی عوام پرمہنگائی کا بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ،پٹرول 1 روپے 25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ہائی آکٹین کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل میں3 روپے25 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔