سندھ اسمبلی کا دھواں دار اجلاس آج ہوگا

شائع 22 دسمبر 2015 04:56am

کراچی :سندھ اسمبلی کا دھواں دار اجلاس آج ہوگا، ڈاکٹر عاصم حسین کیس سمیت دیگر اہم امور پر بحث ہوگی، پیپلزپارٹی نے حکمت عملی طے کرلی۔سندھاسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس سمیت دیگر اہم امور پر بحث ہوگی، پیپلزپارٹی نے اجلاس میں شرکت سے متعلق حکمت عملی طے کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی شریک ہوئے۔ جس میں تمام اراکین کو ایج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

Read Comments