Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد :پاکستان تحریک انصاف آج فیصل آباد میں میدان سجائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف آج دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔پنڈال میں 10،000سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کو پینا فلیکسز سے سجایا جاچکا ہے۔
Click to see more
جلسہ کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی پی او اور ڈی سی او نے بھی پنڈال کا دورہ کیا۔
جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ انکلوژر بنایا گیا ہے جس کے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
خواتین کی حفاظت کیلئے ایک پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 100سے زائد نوجوانوں کی ڈنڈا بردار فورس بھی تیار کرلی ہے۔
پارٹی چیئرمین عمران خان رات 8بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ ان کا خطاب 9بجے شروع ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء راجا ریاض احمد بھی جلسے کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔