شائع 20 مئ 2016 09:37am

سیف علی خان کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ممبئی:بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان  نے اپنی پہلی بیوی امریتا سنگھ سے تو علیحدگی اختیار کرلی لیکن ان کا اپنے بچوں کیلئے پیار ایک انچ بھی کم نہیں ہوا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان  حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت  آگئی ہیں اور انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ایک شاندار ڈنر کیا ہے۔

ڈنر کے دوران لی گئیں باپ بیٹی کی یادگار تصاویر  سوشل میڈیا  پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ،تصویر میں سیف کالے رنگ کے فارمل لباس میں  بہت اچھے لگ رہے ہیں جبکہ سارہ بھی بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ سارہ بہت جلد بولی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں ان کے بارے میں پیشگوئی کی جارہی ہے  کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوں گی۔

Read Comments