Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ افغانستان کے پاکستان مخالف بیانات امن عمل پرمنفی اثرات مرتب کر رہےہیں ۔
دونوں ممالک میں اعتماد کے فقدان کا خاتمہ ضروری ہے،اعتماد سازی کیلئے افغانستان ایک قدم بڑھائے گا توپاکستان 2قدم آگے آئے گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھاکہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرتی عمل تعطل کا شکارہے ، طالبان نے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا تاہم کیو سی جی ممالک اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ کابل سے بھی افغان طالبان کیلئے ایک واضح مثبت پیغام آنا چاہیے ، گلبدین حکمت یارگروپ نے امن معاہدے پردستخط کئے امید ہے دیگرگروپ بھی جلد دستخط کردیں گے۔
سرتاج عزیزکا کہنا تھاکہ پرامن اورخوشحال افغانستان سب کے مفاد میں ہے،افغانستان کے پاکستان مخالف بیانات امن عمل پرمنفی اثرات مرتب کررہے ہیں ۔