ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما ماضی میں اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے باعث کافی تنقید کا شکار رہیں۔
اس وقت انہوں نے سرجری کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لُک میری فلم "بومبےویلویٹ"کی ڈیمانڈ ہے اسلئے میں نے سرجری کروائی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان سے پھر اس حوالے سے سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ بھی چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بعد بہت سے لوگوں نے مجھے کہا کہ میں نے بہادری کا کام کیا ہے،جبکہ میں نے اپنے اس اقدام پر بہت زیادہ تنقید بھی برداشت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے مداحوں سے صرف یہ ہی کہنا ہے کہ میں بھی ایک انسان ہوں اور کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز