ممبئی:بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی اب منٹو کے لازوال کردار میں نظر آئیں گے۔
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق نواز ،نندیتاداس کی پروڈکشن میں بننے والی فلم منٹو میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلئے گئے ہیں ۔
اس بات کا اعلان نندیتا نے 69 کانز فلم فیسٹیول کے دوران کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس فلم کے بارے میں سوچا تو سب سے پہلے نواز الدین کا نام ذہن میں آیا۔
انہوں نے اپنی بات کومزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کانز کے باعث فلم کی منصوبہ بندی روکنی پڑی تاہم جلد ہی ممبئی اور لاہور میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منٹو کے موضوع پر مبنی فلم پاکستان میں بھی بن چکی ہے جس میں سرمد کھوسٹ نے بہترین اداکاری کر کے تمام لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔