اپ ڈیٹ 21 مئ 2016 05:17am

بے ترتیبی ذہانت کی نشانی ہے

لوگ ہمیشہ ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو نظم و ضبط کے پابند ہوں اور اپنی چیزیں جگہ پر منظم طریقے سے رکھتے ہوں۔

کیا آپ کی ڈسک بھی چیزوں اور کاغذوں سے بھری رہتی ہے؟ کیا آپ بھی اپنا کمرہ کئی دنوں بعد صاف کرتے ہیں؟ تو سمجھئے کہ آپ عقل مند بھی ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ اسٹیون جانسن اپنی ایک کتاب 'وئیر گڈ آئیڈیاز کم فروم: دی نیچرل ہسٹری آف انو ویشن' میں لکھتے ہیں کہ پھیلاوا کرنے والے لوگ ذیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

تھیوری کے مطابق گنجان اور بے ترتیب ذہنیت رکھنے والے لوگوں  میں زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔ آپ آسانی کے لئے جتنا دماغ استعمال کریں گے اتنے ہی جدید آئیڈیاز  بڑھتے جائیں گے۔

بے ترتتیبی انسان کو مزید ذہانت کے ساتھ کام کرنے پر اکساتی ہے۔ جبکہ ایسا شخص دوسری سمتوں میں مختلف طریقوںسے سوچ سکتا ہے۔

آپ کی بے ترتیبی حالات کو بالکل نئے انداز سے سنبھالنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے اور آپ کی غیر منظم عادات کام کو مکمل کرنے کے آسان طریقے سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

Read Comments