لندن :لندن کے سومرسیٹ ہاوٴس میں دنیا کی سب سے بڑی تصویری نمائش جاری ہے ،جہاں پچیاسی ممالک کے نامورفوٹوگرافرز کے فن پارے نمائش کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
لندن میں دنیا کی سب سے بڑی تصویری نمائش' فوٹو لندن' شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔سومرسیٹ ہاوٴس میں دنیا بھر کی پچیاسی آرٹ گیلریز سے منتخب شدہ تصاویرآویزاں کی گئی ہیں۔ایونٹ میں دنیا بھرکے مصوروں کی تخلیق کردہ مختلف تصاویررکھی گئی ہیں جن میں مختلف ممالک کے آرٹ اور کلچر کی عکاسی کی گئی ہے ۔
نمائش میں رکھے جانے والے فن پاروں میں ویت نام کی جنگ کے دوران لی گئی تصاویراورمشرقی جرمنی کی گزشتہ دورحکومت کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔فن مصوری کا شغف رکھنے والے افراد اس نمائش میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں نمائش بائیس مئی تک جاری رہے گی۔