واشنگٹن :اینی میٹڈ فلموں کی دنیا میں ایک نیا آئیڈیا لانے والے ہدایتکار اینڈریو اسٹینٹن ایک بار پھر سینما گھروں میں خوشیاں بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔مچھلیوں کی شرارتوں پر مبنی ہالی ووڈ فلم فائنڈنگ ڈوری آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔
دوہزار تین میں دھوم مچانے والی ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹد فلم فائنڈنگ نیمو کے بعد اب شائقین کو فلم کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار ہے۔فائنڈنگ نیمو کا نیا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے۔
فلم میں اس بار نیمو کی دوست ڈوری کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنی شرارتوں سے مداحوں کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔فلم میں ایلن ڈی جینریز ،البرٹ بروکس ،ہیڈن لور نس نے آواز کا جادو جگایا ہے۔