Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
آج نیو ز سے بات چیت کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ان ہاوٴس تبدیلی آنی چاہئے۔سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ قومی حکومت کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کو اصول پسند آدمی قرار دیا اور کہا کہ بینظیر اور نوازشریف سے کبھی قریبی تعلق نہیں رہا۔اس موقعے پر انہوں نے بارہ مئی کے سانحے کی ذمے دار ایم کیو ایم کو بھی قرار دیا ۔