پاکستان کی این ایس جی گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست

شائع 20 مئ 2016 06:23pm

اسلام آباد:پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کیلئے باضابطہ درخواست دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رکنیت کیلئے تمام مطلوبہ اہلیت اور صلاحیت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے بیان کے مطابق ویانا میں پاکستانی سفیر نے رکنیت کیلئے باضابطہ درخواست این ایس جی سربراہ کے نام دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کو روکنے کی کوششوں کا حصہ بننا چاہتا ہے اور یہ درخواست پاکستان کی اسی خواہش کی آئینہ دار ہے۔ پاکستان اہلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والوں کو این ایس جی کا رکن بنایا جانا صریحاً ناانصافی ہے۔

Read Comments