Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:صوبائی وزیربلدیات بلوچستان حاجی سردار غلام مصطفیٰ ترین کے چھوٹے بیٹے اسد خان ترین دفتر سے گھر جاتےہوئے" لاپتہ" ہوگئے۔
پشین میں صوبائی وزیربلدیات بلوچستان حاجی سردارغلام مصطفیٰ ترین کے چھوٹے صاحبزادے اسد خان ترین معمول کے مطابق دفتر سے گھر جارہے تھے کہ نیو کلی سرخاب کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسد خان ترین کیڈٹ کالج پشین میں میس آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں وہ روزانہ معمول کے مطابق دفتری امور کی انجام دہی کے بعد گھر جاررہے تھے ۔
اسد خان ترین کی گاڑی کیڈٹ کالج کے قریب سے مل گئی جس میں ان کا موبائل بھی موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔