وزیراعظم کل اپنا طبی معائنہ کروانے برطانیہ جائیں گے

اپ ڈیٹ 21 مئ 2016 08:35am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کل برطانیہ جائیں گے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم27 مئی تک برطانیہ میں ہی قیام کریں گے،اس دوران مسلم لیگ کے اہم رہنما اور کابینہ کے اراکین بھی لندن پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں بھی وزیراعظم  طبی معائنے کی غرض سے لندن گئے تھے۔

Read Comments